ڈھلتی چھاؤں کے معنی

ڈھلتی چھاؤں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈَھل + تی + چھا + اں (و مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ فعل |ڈھلنا| کے حالیہ ناتمام |ڈھلتی| (جو بطور اسم بھی مستعمل ہے) کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |چھاؤں| ملانے سے مرکب توصیفی بنا (ڈھلتی صفت چھاؤں موصوف) تحریراً ١٨٩١ء کو "ایانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ضائع ہونے والی چیز"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ڈھلتی چھاؤں کے معنی

١ - ہر لحظہ زائل ہونے والی اور ناپائیدار چیز کی نسبت بولتے ہیں۔

"ڈھلتی چھاؤں یعنی عمر کے پچھلے دور میں تو یہ سانحہ بالکل ناقابلِ تلافی ہوتا ہے۔" (١٩١٩ء، مکاتیبِ مہدی، ١٣٤)

محاورات

  • دولت ڈھلتی چھاؤں ہے