ٹر کے معنی

ٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَر }

تفصیلات

iحکایت الصوت کے حوالے سے اسم صوت |ٹر| ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء میں "بہارستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بک بک","بیہودہ بات","بے خیال","پوچ بات","خوشی کی آواز","زور کی آواز","عید کے دوسرے دن کا میلا","لچر بات","مینڈک کی آواز","کم توجہ"]

اسم

اسم صوت ( مذکر - واحد )

ٹر کے معنی

١ - مینڈک کی آواز۔ (نوراللغات : پلیٹس)

 چٹانیں بھی ہوئیں ہمدرد لڑکی مزہ رپوٹر نے چکھا اپنی ٹر کا (١٩٣١ء، بہارستان، ٢٣٨)

٢ - لچر بات، پوچ بات، بکواس۔

"وہاں اس نے باتوں کی ایسی ٹر چھوڑ رکھی تھی کہ کسی کو بولنے ہی نہ دیا۔" (١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ٥٠٩)

٣ - مسلسل بولنے کی آواز، بک بک۔

"بدر صاحب کچھ سیدھے ہو گئے مگر اپنی ٹر سے باز نہ آئے۔" (١٩٢٩ء، بہار عیش، ٣٨)

٤ - ہٹ، ضد، اکّھڑ پن۔

"عید کے دوسرے دن صاحب کے ہاں ٹر میں شریک ہوئے۔" (١٩٦٣ء، مکتوبات ملا واحدی، ١١:٤١)

٥ - عید کے بعد، دوسرے دن کا میلا۔

"شیخوں کی شیخی پٹھانوں کی ٹر۔" (١٩٢٩ء، اودھ پنچ لکھنو، ١٤، ٦:١٧)

٦ - خوشی کی آواز، خوشی۔ (پلیٹس)

٧ - شیخی، خود ستائی، برائی۔

ٹر کے مترادف

بک بک, بکواس

احمق, استکبار, اڑ, بگلا, بڑائی, بکواس, بیوقوف, چیخ, خوشی, شیخت, شیخی, ضد, ضِد, گستاخی, لاپرواہ, مدہوش, ٹراپن, ڈینگ, ہٹ

ٹر english meaning

cryfifty-eightroughness insolenceshoutthe croaking of a frog

محاورات

  • آنکھیں پٹ پٹانا یا پٹر پٹر مارنا
  • اس کو سیکھ نہ دوندھی جوہو کٹر نیچ۔ لوہ میکھ نہیں گھسے کدھا پاتھر کے بیچ
  • ایک آنکھ مٹر کابیا وہ بھی آنکھ بھوانی لیٹا
  • برات پیچھے دھونسا۔ عید پیچھے ٹر
  • بٹر ہاتھ دشمنویں لوگو
  • بیاہ پیچھے بڈھار (عید پیچھے ٹر) بیاہ پیچھے برات
  • پٹر پٹر دیکھنا
  • دور دیس سے بالم آئے اونچی اٹریا پلنگ بچھائے
  • دھان سوکھتا ہے کوا ٹرٹراتا ہے
  • روش پٹری سے درست

Related Words of "ٹر":