ڈھولکی کے معنی
ڈھولکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈھول (و مجہول) + کی }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ڈھولک| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ تصغیر و فاعلیت لگانے سے بنا جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٧٨ء کو "گلزارِ ارم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹا ڈھول","ڈھول بجانے والا","ڈھول کی تصغیر"]
ڈھول ڈھولَک ڈھولْکی
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ڈھولْکِیاں[ڈھول (و مجہول) + کِیاں]
- جمع غیر ندائی : ڈھولْکِیوں[ڈھول (و مجہول) + کِیوں (و مجہول)]
ڈھولکی کے معنی
١ - چھوٹا ڈھول۔
"بخشا کا ایک جوڑی دار، جو ڈھولکی بجاتا تھا . کراچی میں گمنامی کی موت مر گیا۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٤٢)
٢ - ڈھول بجانے والا۔
شاعری
- کوئی ماتھے پہ ہے ٹیکہ لگاتی
کوئی لے ڈھولکی بیٹھی ہے گاتی
محاورات
- بجاوے کنہیا ڈھولکی میاں خیر سے آئے