گردن کے معنی
گردن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَر + دَن }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھرنا","کسی برتن کا اوپر کا بہت پتلا حصہ جیسے صراحی کا"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گَرْدَنیں[گَر + دَنیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : گَرْدَنوں[گَر + دَنوں (و مجہول)]
گردن کے معنی
"کان کی لووں کے نیچے اور گردن پر میل کی پرانی تہوں پر نئی تہیں چڑھتی رہتیں۔" (١٩٨٧ء، ابولفضل صدیقی، ترنگ، ١٧٩)
گردن شیشہ جو ساغر پہ جھکی اے ساقی کالی متوالی گھٹا جھوم اٹھی اے ساقی (١٩٤٨ء، غزلستان، ١٣٥)
"رحم کے چار جائے ہیں یعنی ایک پیندا دوسرے بدن، تیسرے گردن، چوتھے منہ۔" (١٨٤٨ء، اصول فن قبالت (ترجمہ)، ٢٣)
"پودے کے راسی حصہ کو کھرچنے پر کئی اولین بیضے جدا ہو جائیں گے، ایک کا انتخاب کرو اور اس میں دیکھو: (ا) گردن (ب) بطنی حصہ۔" (١٩٣٨ء، عملی نبایتات، ١٣٤)
گردن کے مترادف
بغاوت, گلا, سرکش
جید, سٹ, عنق, عُنُق, گِچّی, گردیدن, گل, گلا, گلو, گُلو, نائے, ناڑ, ناڑی, نیک, کدی, کروغ, کوہال, ہار
گردن کے جملے اور مرکبات
گردن بند, گردن توڑ, گردن زدنی, گردن زمین, گردن زن, گردن زنی, گردن شکنی, گردن شیشہ, گردن فراز, گردن فرازی, گردن کش, گردن کشی, گردن کوہ, گردن گاہ, گردن مینا, گردن کا منکا, گردن کا ڈورا
گردن english meaning
The neck
شاعری
- شمع ساں جلتے رہے لیکن نہ توڑا یار سے
رشتہ اُلفت تمامی عُمر گردن میں رہا - تیغ تلے اُس کے کیوں نہ گردن ڈال کے جا بیٹھیں
سر تو آخر کار ہمیں بھی خاک کی اور جُھکانا ہے - ڈھیلا پڑتا تھا سولی کا پھندا اُس کی گردن پر
میرے قاتل کو منصف نے فدیہ لے کر چھوڑ دیا - ریزہ ریزہ ٹوٹ چکا ہوں اندر سے
گھر سے باہر گردن تان کے چلتا ہوں - گردن تک آچکی تھی سروہی کہ رک گئی
کس وقت رحم یار کو آیا ستم ہوا - کھینچا نہ میں چمن میں آرام یک نفس کا
صیاد تیری گردن ہے خون اس ہوس کا - گرمی کی بھڑک تھی کہ پھکے جاتے تھے شبیر
رہوار کی گردن پہ جھکے جاتے تھے شبیر - بھینا تری غربت پہ فدا ہوگئی بھیا
تنہائی میں گردن بھی جدا ہوگئی بھیا - آپ نے ناحق سزا وار سزا سمجھا مھجھے
آپ اسے گردن کشی سمجھے تھے جو تھا پاکباز - نہ اونچی ہونگی آنکھیں شرم و خفت سے کہیں اپنی
یہ گردن بار الفت سے جھکی ہے ان کے احساں پر
محاورات
- اپنا خون اپنی گردن پر لینا
- اتنا اکڑتا ہے کہ گردن گدی میں جالگتی ہے
- احسان گردن پر سے اتارنا
- احسان گردن پر سے اترنا
- اسپ تازی شدہ مجروح بہ زیر پالان۔ طوق زریں ہمہ در گردن خرمے بینم
- الا بلا بر / بہ گردن ملا
- الا بلا بر گردن ملا
- بار احسان سے گردن دبی ہونا
- بوجھ گردن پر رہنا
- بوجھ گردن پراٹھانا