ڈھیر سارا کے معنی

ڈھیر سارا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈھیر (ی مجہول) + سا + را }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم | صفت |ڈھیر| کے ساتھ پراکرت سے ماخوذ صفت |سارا| ملانے سے مرکب توصیفی بنا (ڈھیر موصوف اور سارا صفت)۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو |ساقی| میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت مقداری ( مذکر )

ڈھیر سارا کے معنی

١ - بکثرت، بہت سا۔

"نبض نے محنت کش مزدور طبقے میں اپنی شناخت کروائی . اور ان کی جھولیوں میں ڈھیر سارے دکھوں کو کم کرنے کی کوششیں کیں۔" (١٩٨٧ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ٢٠ نومبر، جمعہ ایڈیشن)