ڈیلٹا کے معنی

ڈیلٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈیل (ی مجہول) + ٹا }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "نپولین اعظم" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Delta "," ڈیلْٹا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ڈیلٹے[ڈیل (ی مجہول) + ٹے]
  • جمع : ڈیلْٹے[ڈیل + (ی مجہول) + ٹے]
  • جمع استثنائی : ڈیلْٹاز[ڈیل (ی مجہول) + ٹاز]
  • جمع غیر ندائی : ڈیلْٹوں[ڈیل + ٹوں (و مجہول)]

ڈیلٹا کے معنی

١ - [ جغرافیہ ] مثلث نما قطعہ زمین جو کسی دریا کے دہانے پر بن گیا ہو۔

"دریائے سندھ کے ڈیلٹے میں ہر سال توسیع ہوتی ہے۔" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ١٤٠)

٢ - [ مجازا ] تکون یعنی تین خاص مرکبات سے مل کربنا ہوا۔

"حیاتین ای کو "ٹوکو فیرول" کا کیمیائی نام دیا گیا ہے جس میں کئی ہم ترکیب شامل ہیں، ان مرکبات میں الفا، بیٹا، گاما اور ڈیلٹا ٹوکو فیرول خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔" (١٩٦٩ء، تعذیہ و غذایات حیوانات، ١٢٨)

Related Words of "ڈیلٹا":