ژالہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Zhala meanings and details

ژالہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ژا + لَہ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ہے۔, m["قدیم جنگوں میں منجنیق میں استعمال ہونے والا پتھر","یخ بستہ پانی کے ٹکڑے جو بارش کے ساتھ یا بغیر بارش کے آسمان سے برستے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ژالے[ژا + لے]
  • جمع : ژالے[ژا + لے]

ژالہ کے معنی

١ - یخ بستہ پانی کے ٹکڑے جو بارش کے ساتھ یا بغیر بارش کے آسمان سے برستے ہیں، اولا۔

"ذیل کے الفاظ میں "ژ" ہے ان کو لازماً ژ کے ساتھ لکھا جائے گا ان میں اکثر اردو میں مستعمل ہیں . ژالہ، ژالہ باری، ژاژ خائی، ژوف۔" (١٩٧٤ء، اردو املا، ١٦٠)

٢ - قدیم جنگوں میں منجنیق میں استعمال ہونے والا پتھر۔

"دونوں طرف سے بلافاصلہ تفنگ اجل کے تگرک ژالہ، گولہ اور تیر جانستاں برستے تھے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٨٥:٩)

ژالہ کے مترادف

دھند

اولا, اَین, بجری, پالا, پتھر, تگرگ, دھند, گڑا, کُہرا

ژالہ کے جملے اور مرکبات

ژالہ باری

ژالہ or Zhala english Translation

Dewhoar-frosthail

محاورات

  • ژالہ بار ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!