کائی کے معنی

کائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کائی }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک طرح کی پھٹکری(بحالتِ اسم)","ایک قسم کی سبز پھپھوندی","ایک قسم کی سبز نباتات جو بند پانی کی سطح پر یا موسمِ برسات میں چُونے کی دیواروں پر جم جاتی ہے","پانی کا جالا","سبزی جو بند پانی یا نمدار جگہوں پر جم جاتی ہے یا دیواروں پلوں اور کنووں میں برسات میں پیدا ہو جاتی ہے","سیاہی مائل ہلکا سبز رنگ","گہرا سیاہی مائل سبز رنگ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کائی کے معنی

١ - وہ چکنی گیلی سبزی جو اکثر بند پانی پر یا برسات میں بھیگی ہوئی اینٹ کی دیواروں پر جم جاتی ہے، پانی کا جالا۔

"جوہڑوں، تالابوں اور ٹوبوں پر جمی ہوئی کائی اور انکے قریب پائے جانے والا کیڑے مرغابیوں کی خوراک ہیں۔" (١٩٨٤ء، چولستان، ١٢٠)

٢ - [ نباتیات ] کھمبی کی ایک قسم، مشہور نبات جسے انگریزی میں مشروم کہتے ہیں اور جو موسمِ برسات میں چٹانوں، دیواروں اور درختوں پر نکل آتی ہے، اس کا پودا نرم، چکنا اور چھونے میں مخمل کی طرح محسوس ہوتا ہے، یہ نباتات سینکڑوں قسم کی ہوتی ہے، ان میں سے بعض کھائی جاتی ہے اور بعض نہایت زہریلی قسم کی ہوتی ہیں، لچن، فطر۔

"کائی عام طور پر تقریباً ٢٥ سینٹی میڑ لمبی ہوتی ہے۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٩٣)

٣ - ایک جلدی بیماری جس میں جلد پر کھجلی بہت ہوتی ہے۔ جو خاص قسم کے کرم سے پیدا ہوتی ہے۔

"ناخنوں میں دو قسم یعنی رنگ ورم اور فیوس کی کائی پیدا ہو سکتی ہے۔" (١٨٨٢ء، کلیات علم طب، ١٠٤٣:٢)

کائی کے جملے اور مرکبات

کائی دار

کائی english meaning

Green scum or stagnant waterwater-moss; green mould or walls and pavements; moss; mould; scum; fur; paste; rustalgagreen scum on stagnant poolsmossmoss ;licken ; mouldrust

شاعری

  • آنکھ اور منظر کی وسعت میں چاروں جانب بارش ہے
    اور بارش مین‘ دُور کہیں اِک گھر ہے جس کی
    ایک ایک اینٹ پہ تیرے میرے خواب لکھے ہیں
    اور اُس گھر کو جانے والی کچھ گلیاں ہیں
    جن میں ہم دونوں کے سائے تنہا تنہا بھیگ رہے ہیں
    دروازے پر قفل پڑا ہے اور دریچے سُونے ہیں
    دیواروں پر جمی ہُوئی کائی میں چھُپ کر
    موسم ہم کو دیکھ رہے ہیں
    کتنے بادل‘ ہم دونوں کی آنکھ سے اوجھل
    برس برس کر گُزر چُکے ہیں‘

    ایک کمی سی‘
    ایک نمی سی‘
    چاروں جانب پھیل رہی ہے‘
    کئی زمانے ایک ہی پَل میں
    باہم مل کر بھیگ رہے ہیں
    اندر یادیں سُوکھ رہی ہیں
    باہر منظر بھیگ رہے ہیں
  • نہ چھوڑ پنجہ مژگاں تو دست طفل سر شک
    ابھی زمیں پہ گرے ہے تو رائی کائی ہے
  • خالی گئے جو ہاتھ تو سب زور گھٹ گیا
    کائی کی طرح رنگ سیہ رو کا پھٹ گیا
  • سبز باغ آپ مرے اشک رواں کو نہ دکھائیں
    موج پر رنگ جمے گا نہ کبھی کائی کا

محاورات

  • البیلی نے پکائی کھیر ۔ دودھ کی جگہ ڈالا نیر
  • البیلی نے پکائی کھیر دودھ کی جگہ ڈالا نیر
  • ایک ہی (چھٹے گرگے) کائیاں تھے
  • بختوں کے بلیا پکائی کھیر ہوگیا دلیا
  • پکائی تھی کھیر ہوگیا دلیا
  • پکی پکائی کھانا
  • تین پاؤ کی تین پکائیں سوا سیر کی ایک جیٹھ پنوتا تینوں کھاگیا میں سنتوھن ایک
  • چھکڑا دیکھے تھکائی آوے
  • دمڑی کی بڑھیا ٹکا (ڈولی کو) سر منڈائی۔ دمڑی کی بلبل ٹکا (چھٹائی یا چھٹوائی) ہشکائی
  • رائی ‌کائی ‌ہوجانا ‌یا ‌ہونا

Related Words of "کائی":