کاتب کے معنی
کاتب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + تِب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لکھنا","خوش نویس","ستارہ عطارد","لکھنے والا شخص","نقل نویس","کاپی نویس","کتابت کرنیوالا شخص"]
کتب کاتِب
اسم
صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["جمع استثنائی : کاتِبِین[کا + تِبِین]"]
- ["جنسِ مخالف : کاتِبَہ[کا + تِبَہ]","جمع استثنائی : کاتِبِیْن[کا + تِبِین]","جمع ندائی : کاتِبو[کا + تِبو (واؤ مجہول)]","جمع غیر ندائی : کاتِبوں[کا + تِبوں (واؤ مجہول)]"]
کاتب کے معنی
[" پتہ پتہ کاتب تیرا ذرہ ذرہ طالب تیرا (١٩٨٤ء، الحمد، ٢٤)","\"مشہور و معروف استاتذہ سے فارس میں تعلیم پائی پھر دربار شریفی میں کاتب (سیکرٹری) مقرر ہو گیا۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٩:٣)"]
["\"حضرت علی کرم اللہ وجہہ اس صلح نامے کے کاتب تھے۔\" (١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٦٣)","\"ممکن ہے مخطوطے کے کاتب نے اپنی طرف سے یہ تبدیلی کر دی ہو۔\" (١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٥٩:١)"]
کاتب کے مترادف
راقم, خطاط, منشی, صاحب قلم, قلم کار
خطاط, دبیر, راقم, عالم, فاضل, لکھاڑی, محرّر, منشی, نگارندہ, نویسندہ, کَتَبَ, کلرک
کاتب کے جملے اور مرکبات
کاتب تقدیر, کاتب وقت, کاتب وحی, کاتب الحروف, کاتب ستر
کاتب english meaning
(archaic) secretary(lit.) scribe(Plural) کتاب kittab|a calligraphista clerka copyistcalligraphistgrind very fine [P]mad [E]
شاعری
- ہم نشیں خال نہیں مصحف رخ پر اسکے
مشک سے کاتب قدرت نے بنایا آیا - ترمے مکھ کے صفے پر خط لکھا قدرت کے کاتب نے
تعجب میں ہیں سب خطاط اس تحریر کے دیکھے - نہیں ہے خط پیشانی ترے ابرو پہ کاتب نے
یہ حرف لا فتیٰ الا علی شمشیر پر لکھا - رخ کے پر تو سے نہ ہو کیوں حلقہ گیسو میں نور
پیٹ بیضاوی لکھا کرتے ہیں کاتب لام کا - کوئی اٹھتے ہیں مجھ سے اس قدر انبار عصیاں کے
پٹک دوں کاتب اعمال ہی پر ان ذخیروں کو - یا چک دوات ہے سیم کی کیکی سیاہی بھر رکھی
سو کا قلم جیوں واسطے کاتب کیا اس میں بسر - لکھا جو آپ کی جرات کا وصف کاتب نے
قلم کی نوک ہوئی رمح نیزہ بہرام - ہر ورق پر ہے میر کی اصلاح
لوگ کہتے ہیں سہو کاتب ہے - خط کا آغاز کہیں ہے کہیں رخسار ہے صاف
سہو کاتب ہے غلط لکھا ہے قرآن نیا - بجز خطائے نظر اور سہو کاتب کے
کچھ اعتراض اگر ہیں تو سود مند نہیں