کارسرکار کے معنی
کارسرکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + رے + سَر + کار }
تفصیلات
iفارسی زبان سے |کردن| مصدر سے حاصل مصدر |کار| کو کسرہ اضافت کے ذریعے فارسی ہی سے ماخوذ اسم |سرکار| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : کارْہائے سَرْکار[کار + ہا + اے + سَر + کار]
کارسرکار کے معنی
١ - حکومت کے کام؛ کارجہا بنانی۔
"کار سرکار" کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر قواعد کے مطابق اجرت ادا کی جانی چاہیے۔ (٢٩٨٢ء، آتش چنار، ١٧٠)