کاربند کے معنی

کاربند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کار + بَنْد }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کار| کے ساتھ فارسی مصدر |بستن| سے فعل امر |بند| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اطاعت شعار","تعمیل کرنے والا","تعمیل کنندہ","عمل میں لانے والا","عمل یا تعمیل کرنے والا (ہونا کے ساتھ)","فرما بردار","فرماں بردار"]

اسم

صفت ذاتی

کاربند کے معنی

١ - تعمیل کرنے والا، عمل میں لانے والا، پابندی اور معمول کے ساتھ (کسی کام کو) انجام دینے والا، حکم کا پابند۔

"یہ محصول . ان کے مالی نظام کی روایات پر کاربند ریاستوں میں عائد کیا جاتا تھا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٥٢:٣)

٢ - قابل عمل۔

"مخفی نہ رہے کہ سند ہذا ہمیشہ کار بند متصور ہو گی۔" (١٨٦٩ء، عہد نامہ جات، ٢٦١:٧)

٣ - پیرو، مطیع، ماننے والا، پابند۔

"ان کی صلاح کے کار بند رہیے۔" (١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستان غدر، ١٧٦)

کاربند کے مترادف

فرماں بردار, مطیع, اطاعت شعار

پیرد, عامل, محکوم, مطیع, منقاد, کارگزار

کاربند english meaning

Giving attention (to any business)acting upon; proceeding; obedientbad pay-master

محاورات

  • کاربند ہونا

Related Words of "کاربند":