کب کب کے معنی
کب کب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَب + کَب }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کب| کی تکرار سے مرکب تکراری بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو "رند (نوراللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کس کس وقت"]
اسم
متعلق فعل
کب کب کے معنی
١ - کس کس دن، وقت، تاریخ، زمانے یا فصل وغیرہ میں۔
"مجھے کب کب کا حساب دینا پڑ گیا۔" (١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٨٣)
شاعری
- کب کب مری عزت کے لئے بیٹھے ہو ٹک پاس
آئے بھی جو ہو ہر شام و سحر تیر لگانے - جانے کب کب کے لئے دھوپ نے بدلے مجھ سے
تیری دیوار کا سایہ جو ہوا دور کہیں