کباب کے معنی

کباب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَباب }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بُھنا ہوا","جلا ہوا","سیخ پر بھنا ہوا قیمہ","سیخ پر لگا ہوا مرغ","قیمہ جو سیخ پر چڑھا کر کوئلوں پر بھونا جائے","قیمے کی ٹکیاں جو گھی میں تلی جائیں انہیں شامی کباب کہتے ہیں","گوشت کے ٹکڑے جو سیخ پر چڑھا کر کوئلوں پر بھونے جائیں","کوئلوں پر بھنا ہوا گوشت","کڑھائی میں تلے ہوئے کباب بھی ہوتے ہیں"]

اسم

اسم جامد ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : کَبابوں[کَبا + بوں (واؤ مجہول)]"]

کباب کے معنی

["١ - گوشت کے پارچے یا قیمہ کے گولے، ٹکیاں جنھیں مرچ مسالے کے ساتھ سیخ پر لگا کر یا توے میں رکھ کر سینک لیتے ہیں یا تل لیتے ہیں۔ سیخ کباب، گولہ کباب، کوفتہ اور شامی کباب مشہور ہیں۔","٢ - [ تصوف ] وہ دل جو عین تجلیات میں جذبات عشقی سے سوخت ہو جائے۔ (مصباح التعرف)"]

["\"پروفیسر: اور یہ کباب، کبابی کیا بلا ہے? ہندی تو ہو گا نہیں۔\" (١٩٧٠ء، غبار کارواں، ١٧٢)"]

["١ - جلا بُھنا ہوا، سوختہ، بریاں۔"]

[" کس کی ہمت تھی کہ دیتا کوئی غازی کو جواب شدتِ تشنہ دہانی سے کلیجے تھے کباب (١٩٦٥ء، آئین وفا، ٦٢)"]

کباب کے جملے اور مرکبات

کباب خانہ, کباب شامی, کباب قندھاری

شاعری

  • بُوئے کباب سوختہ آئی دماغ میں
    شاید جگر بھی آتشِ غم نے جلا دیا
  • شاید کباب کر کر کھایا کبوتراں نے
    نامہ اُڑا پھرے ہے اُس کی گلی میں پرسا
  • غافل نہ سوز عشق سے رہ پھر کباب ہے
    گر لائحہ اس آگ کا ٹک دل کو جا لگا
  • پرپیچ و تاب دودِ دل اپنا ہے جیسے زلف
    جب اس طرح سے جل کہ درو نہ کباب ہو
  • آتش ہے سوز سینہ ہمارا مگر کہ میر
    نامے سے عاشقوں کے کبوتر کباب ہے
  • کچھ نہ پوچھو کہ آتش غم سے!
    جگر و دل کباب ہیں دونوں
  • آتش غم میں دل بھنا شاید
    دیر سے بو کباب کی سی ہے
  • بیان نار کروں تو دل آب ہوجائے
    زبان طائر مضموں کباب ہوجائے
  • نہ کیوں بہار میں آتش مزاج ہو ہررند
    ادھر کباب میں گرمی ادھر شراب میں آگ
  • برق بھوتے مرغ زریں فلک کو آن میں
    مانگے گر شوق گزک میں وہ کباب آسماں

محاورات

  • جگر کباب ہونا
  • جل کر پتنگا (خاک۔ راکھ کباب یا کوئلہ) ہوجانا
  • دل ‌کباب ‌ہونا
  • دل جل کر کباب ہونا
  • دل کباب کرنا
  • کباب کرنا
  • کباب ہونا
  • کلیجا کباب رہنا
  • کلیجا کباب ہونا

Related Words of "کباب":