کثیر اللسان کے معنی
کثیر اللسان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَثی + رُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لِسان }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |کثیر| کے بعد عربی حرف تخیص |ا ل| اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم |لسان| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٨٨ء "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
کثیر اللسان کے معنی
١ - کئی زبانیں جاننے والا، متعدد زبانوں کا عالم۔
"ڈاکٹر صاحب کثیر اللسان بھی ہیں اور فارسی پر تو وہ سند ہیں۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٢٧)