کثیرالمقاصد کے معنی

کثیرالمقاصد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَثی + رُل + مَقا + صِد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |کَثیر| کے بعد عربی حرف تخصیص |ا ل| اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع |مقاصِد| لانے سے مرکبِ توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٠ء کو "دوسرا پنجسالہ منصوبہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

کثیرالمقاصد کے معنی

١ - جس میں بہت سے مقاصد شامل ہوں، پر مقاصد۔

"جامعہ تعلیم ملّی کے نام سے ایک کثیرالمقاصد تعلیمی درس گاہ قائم کر دی۔" (١٩٨٣ء، خطباتِ محمود، ٢٩)