کج رفتار کے معنی

کج رفتار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَج + رَف + تار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کج| کے بعد فارسی مصدر |رفتن| سے مشتق حاصل مصدر |رفتار| لگانے سے مرکب بنا اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٥ء کو "کلیاتِ شیفتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے راہ","غلط رُو","گم راہ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَج رَفْتاروں[کَج + رَف + تا + روں (و مجہول)]

کج رفتار کے معنی

١ - کج راہ، ٹیڑھی چال چلنے والا، سیدھی راہ نہ چلنے والا۔

"کہیں محبوب کے جفا کا، کہیں شانہ و آئینہ کا، کہیں فلک کج رفتار اور کہیں دل بیمار" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچ، جولائی، ٢٢)

شاعری

  • کب شب ہجر میں ہوئے فلک کج رفتار
  • دل جلوں سے آپ بل بھرتے ہیں یہ اچھا نہیں
    چرخ کج رفتار بھی گر ہے تو سیدھاہم سے ہے
  • راست بازوں سے بھی وہ اے عیش لے ہے ٹھیٹر کی
    دیکھئے نبٹے ہے کیا اس چرخ کج رفتار سے

Related Words of "کج رفتار":