ظاہری کے معنی

ظاہری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ظا + ہِری }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ظاہر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |ظاہری| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باطنی کا نقیض","باہر والا","دکھاوے کا","ظاہر کا","کھلا ہوا"]

ظاہِر ظاہِری

اسم

صفت نسبتی

ظاہری کے معنی

١ - ظاہر کا، خارجی (باطنی کی ضد)، نمائشی، دکھاوے کا۔

"مہاتما گاندھی نے اگرچہ ظاہری لڑائی ہار دی تھی لیکن اپنی روح میں انہوں نے ہار ماننے سے انکار کر دیا تھا۔" (١٩٨٢ء، آتش، چنار، ٤٧٥)

٢ - فرقۂ ظاہریہ کا کوئی فرد، ظاہر یہ مذہب کا ماننے والا۔

"شام میں ظاہریوں کی ایک بغاوت کا ذکر ملتا ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلو پیڈیا، ١٠١٧)

ظاہری کے مترادف

آشکاری, عرفی, عیاں, نمائشی, خارجی, کھلا, بدیہی

اوپر, اوپرا, بدیہی, نمائشی, کُھلا, کھلاہوا, ہویدا

ظاہری کے جملے اور مرکبات

ظاہری مطابقت, ظاہری حرکت, ظاہری حال, ظاہری عقائد, ظاہری پنکھا

ظاہری english meaning

Externalapparentcursed (person)execrated being [A~لعنت]externalnot real |A~ظہور|outward

شاعری

  • مشرف ہوں میں تشریف حیات جاودانی سے
    وجود ظاہری کرتا ہے اثبات عدم میرا
  • محیط کل کے معنی ظاہری گر لیں تو باطل ہے
    حدوں سے ہے مبرا ، حد کے اندر آنہیں سکتا
  • نہ کچھ ظاہری فاضلاں کی ہے بات
    کہ ہے باطنی عالماں کا صفات
  • حواس ظاہری و باطنی کو جمع کر لینا
    حقیقت میں یہی سچ مچ نماز با جماعت ہے
  • یہ ان کی جتنی لگاوٹیں ہیں یہ ظاہری سب بناوٹیں ہیں
    یہ جی لبھانے کی اک ادا ہے یہ دل کے لینے کا ایک ڈھب ہے
  • یہ نمود ظاہری ہے چار دن کی ٹیپ ٹاپ
    ہیں طلسم نقش حیرت اس کی رنگ آمیزیاں
  • اے ولی عیش ظاہری کا سبب
    جلوہ شاہد مجازی ہے

Related Words of "ظاہری":