کحل جواہر کے معنی
کحل جواہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُح (ضحہ ک مجہول) + لے + جَوا + ہِر }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کحل| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے اسی باب سے مشتق اسم جمع |جواہر| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
کحل جواہر کے معنی
١ - وہ سرمہ جس میں تقویت کے واسطے مروارید ناسُفتہ اور دیگر جواہر ڈالتے ہیں، جواہرات کا سرمہ۔
"خاک کو کحل الجواہر سمجھ کر آنکھوں میں جگہ دے۔" (١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٣)