کچے پکے کے معنی
کچے پکے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَچ + چے + پَک + کے }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ دو اسم ہائےی صفت بالترتیب |کچا| اور |پکا| کی جمع |کچے| اور |پکے| کے ملنے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم جمع استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٨ء کو "پسِ پردہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
کچے پکے کے معنی
١ - قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچے۔
"کَچّے پَکّے ملا کے نو ہوئے۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٥٥)
٢ - متزلزل، ناپائیدار، اچھے بُرے، بُرے بھلے، کچھ خام کچھ پختہ۔
"یہ اپنی قسم کے کچے پکے خیالات بھی رکھتا ہے۔" (١٨٩٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٣٣)