کرب ناکی کے معنی
کرب ناکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَرْب + ناکی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کَرْب| کے بعد فارسی سے ماخوذ لاحقہ نسبت |ناک| لگا کر اسکے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٣ء کو "غالب کون ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَرْب ناکِیاں[کَرْب + نا + کِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَرْب ناکِیوں[کَرْب + نا + کِیوں (و مجہول)]
کرب ناکی کے معنی
١ - تکالیف، بے چینی، اذیّت۔
"انہوں نے محبت کی لذت بھی چکھی تھی اور زندگی کی کرب ناکی کا مزا بھی۔" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٧٨)
کرب ناکی کے مترادف
جاں گدازی, جان گدازی