کربل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Karbala meanings and details
کربل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَرْبَل }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ کلمہ |کَرْبلا| کی تخفیف ہے جو اردو میں فارسی کے توسط سے اپنے ماخذ معانی و متداول املا کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نو سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
کربل کے معنی
١ - کربلا، عراق میں وہ مقام جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقا نے شہادت پائی۔
ہوداد خواہ کوئی، کوئی تو تسلی دے امام ملے تو کہیں کشتگانِ کربل کو رجوع کریں:کَربَلا (١٩٧٥ء، خروشِ خُم، ٨٠)