کرتب کے معنی

کرتب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَر + تَب }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ریاضی) مسئلہ","(س کِر۔ کرنا)","بازی گری","سپہ گری کا کام","سواری کا کام","شعبدہ بازی","شعبدہ گری","عجیب و غریب کام","کرنے جوگ","کرنے کے لائق"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کرتب کے معنی

١ - فعل، عمل، کھیل۔

"اردو شاعری کے سہارے اس نے ایک معمولی سے شعوری کرتب کے ذریعے ان مقالات کی اشاعت بہت خوبصورتی اور ذہانت کے ساتھ کرا دی۔" (١٩٧٠ء، برش قلم، ٩٤)

٢ - ہنر (ورزش جسمانی، سپہ گری وغیرہ سے مخصوص) دانو پیچ، طریقے۔

"لڑکے کو لڑائی کا فن، نیزہ بازی اور شمشیر زنی کے کرتب سکھانا۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٢:٣)

٣ - شعبدہ بازی۔

"اس کرتب میں ان کو . مہارت حاصل ہے۔" (١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ١٤٣)

٤ - عیاری، مکاری۔

"عوام بوجہ دوری، نوکر شاہی کے بڑے کرتب نہ دیکھ سکے۔" (١٩٨٢ء، روداد چین، ١٢٨)

٥ - کمال، اچھا کام۔

"انہونی کو ہونی کرنا اس کے بائیں ہاتھ کا کرتب ہے۔" (١٩٨٥ء، خیمے سے دور، ٥٣)

٦ - کرتوت، بری حرکت۔

 اس کے یہ کام یہ کرتوت یہ کرتب دیکھے تو نے فرزند جواں سال کے یہ ڈھب دیکھے (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٦٧)

کرتب کے مترادف

کام, فن, لاگ, لٹکا

چالاکی, چلتر, عمل, عیاری, عیّاری, فعل, مشاقی, مشق, مکاری, مہارت, کام, کمال, ہنر, ہوشیاری

محاورات

  • ات داتا دیوے اسے جو لے داتا نام ات بھی سگرے ٹھیک ہوں اس کے کرتب کام
  • الٹے ہات کا دانو / گام / کرتب / کھیل
  • باتوں بوڑھا کرتب خوار
  • باتوں چیتوں میں بڑی کرتب بڑی جٹھانی
  • بہو بانوں بڑی کہ کرتب
  • کرتب کی بدیا ہے
  • کرتب‌(کی) ‌ندیا ‌ہے

Related Words of "کرتب":