کرداریت کے معنی

کرداریت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِر + دا + رِیَت }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |کردن| مصدر سے ماخوذ اسم |کردار| کے آخر پر |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے متشکل ہوا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٧ء کو "تدریس مطالعہ قدرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

["کردن "," کِرْدارِیَت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کرداریت کے معنی

١ - [ نفسیات ] وہ نظریہ جس سے انسان کے کل اعمال کسی مہیج کی جوابی حرکت کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں اور اس کردار کے پورے مطالعے سے اس کے عمل کے متعلق پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔

"رسل نے اس معاملے کو نفسیات کے علم . کرداریت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔" (١٩٨٨ء، مغرب سے نثری تراجم، ٢٨٤)

Related Words of "کرداریت":