کرشمہ کاری کے معنی

کرشمہ کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَرِش + مَہ + کا + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم مجرد |کرشمہ| کے بعد کردن مصدر سے مشتق صیغہ امر |کار| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٨ء کو "قائداعظم اور آزادی کی تحریک" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَرِشْمَہ کارِیاں[کَرِش + مَہ + کا + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَرِشْمَہ کارِیوں[کَرِش + مَہ + کا + رِیوں (و مجہول)]

کرشمہ کاری کے معنی

١ - کرشمہ سازی، کرشمہ دکھانا؛ شعبدہ بازی، معجزہ دکھانا، انوکھا کام کرنا۔

"شخصیت ایک کرشمہ ہے اور اس کی پیدا کی ہوئی تحریک اس شخصیت کی کرشمہ کاری ہے۔" (١٩٧٨ء، قائداعظم اور آزادی کی تحریک، ٦)