کرم کش کے معنی
کرم کش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِرْم + کُش }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم نکرہ |کرم| کے بعد |کشتن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |کش| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٠ء کو "نسخہ عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
کرم کش کے معنی
١ - کیڑوں کو مارنے والا | والی، کیڑے مار (دوا وغیرہ)
"ان سے نمٹنے کے لیے کرم کش دواؤں (Pesticides) کی دریافت بڑی مفید ثابت ہوئی ہے۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٣٥٢)