کرموں جلی کے معنی

کرموں جلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَر + موں (و مجہول) + جَلی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اسم مجرد |کرم| کی جمع غیر ندائی |کرموں| کے بعد اسی زبان میں |جلنا| مصدر کا حالیہ تمام |جلی| بطور لاحقہ صفت لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٥ء کو "حیات صالحہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : کَرْموں جَلا[کَر + موں (و مجہول) + جَلا]
  • جمع : کَرْموں جَلِیاں[کَر + موں (و مجہول) + جَلِیاں]

کرموں جلی کے معنی

١ - جس کی قسمت خاک میں مل گئی ہو، (دہلی) بدبخت، بدنصیب، کرموں پھوٹی۔

"اور پھر وہ کرموں جلی سرشام کی چھڑی مفت میں صبح تک پھنکتی رہی۔" (١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ٥١)