کرنی کا پھل کے معنی
کرنی کا پھل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَر + نی + کا + پَھل }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کرنی| کو سنسکرت حرف اضافت |کا| کے ذریعے اسی زبان سے ماخوذ اسم |تھل| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "بھارت درپن" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : کَرْنی کے پَھل[کَر + نی + کے + پَھل]
- جمع : کَرْنی کے پَھل[کَر + نی + کے + پَھل]
- جمع غیر ندائی : کَرْنی کے پَھلوں[کَر + نی + کے + پَھلوں (و مجہول)]
کرنی کا پھل کے معنی
١ - کیے کی سزا، کرتوت کا نتیجہ۔
"ہائے مجھ سے اس کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی، مگر کرنی کا پھل مل رہا ہے۔" (١٩٧١ء، فہمینہ، ١١٦)