کروشیا کے معنی
کروشیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُرو (واؤ مجہول) + شِیا }
تفصیلات
iانگریزی زیان کے اسم |کروشے| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "انشائے بشیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ايک قسم کا جال","سوزن کاری","مورہ کاری","کروشیا کاری"]
Crochet کُروشِیا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : کُروشِیے[کُرو (و مجہول) + شِیے]
- جمع : کُروشِیے[کُرو (واؤ مجہول) + شِیے]
- جمع غیر ندائی : کُروشِیوں[کُرو (واؤ مجہول) + شِیوں (واؤ مجہول)]
کروشیا کے معنی
١ - ریشمی یا سوتی دھاگے کی بنائی جو مڑی ہوئی نوک والی سوئی سے کی جاتی ہے اور جس سے میز پوش اور ٹی کوزی وغیرہ بناتے ہیں، سوزن کاری۔
"ٹرنکوں پر کروشیے کے غلاف . سجے ہوئے اور مٹی کی ٹھنڈی مہک۔" (١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٢٧٩)