کرہ کے معنی

کرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُرَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گول ہونا","نفرت کرنا","گول چیز","ہر ایک گول چیز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کُرے[کُرے]
  • جمع : کُرے[کُرے]
  • جمع غیر ندائی : کُروں[کُروں (واؤ مجہول)]

کرہ کے معنی

١ - گول چیز، گولا، گیند۔

"مدارچے ایک کُرے (Sphere) کی شکل کے ہوتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ١٤۔)

٢ - [ جغرافیہ ] روئے زمین کا نقشہ جو گوے کی شکل میں بنایا جاتا ہے، گلوب۔

"اس زمانے کی رصد گاہوں کا سازو سامان . اصطرلاب ، مقیاس الارتفاع اور کرہ پر مشتمل ہوتا تھا۔" (١٩٦١ء، مہ و انجم، ٢٣)

کرہ کے مترادف

حلقہ, گولہ

اختلاف, تکلیف, حلقہ, دائرہ, گلوب, گولا, گھیرا, گیند, مصیبت, ناپسندیدگی, نفرت, کراہت, کَرَوَ, کَرَہَ

کرہ کے جملے اور مرکبات

کرۂ ارض, کرۂ ہوائی, کرۂ ارضی, کرۂ آب, کرۂ چشم, کرہء باد, کرہء حجر, کرہء نار

کرہ english meaning

a globeorbsphereballa caltforceoppressionreluctance disinclinationthe young male of a horse kindunwillingnessviolence

شاعری

  • زمیں کا کرہ جس کوں بالا سرے
    فلک سنگ تو لا نرالا کرے
  • بھڑکی تھی آگ گنبد چرخ اثیر میں
    بادل چھپے تھے سب کرہ زمہریر میں
  • بفرض گر کرہ خاک کو کہوں دائر
    شکستہ اسپ گلِی ہووے بیشتاز فروس
  • قطرتاً خشک ہو جو شے اسے نمناک کریں
    جرم شمسی کو جلا کر کرہ خاک کریں
  • طپش سے ریگِ بیاباں بھی آفتاب ہوئی
    زمیں مگر کرہ ناز کا جواب ہوئی

محاورات

  • پرائے برتے (ہاتھ) پر شکرہ پالنا
  • پرائے خائے پر شکرہ پالنا
  • قسائی کے بھروسے شکرہ پالنا
  • مایا مونجھ کریجے ہالے، دھرادھرایا سکرہرے ہالے

Related Words of "کرہ":