کریکٹر کے معنی

کریکٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَریک (فتحہ مجہول ک) (ی مجہول) + ٹَر }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "ناٹک ساگر" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Character "," کَریکْٹَر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَریکْٹَروں[کَریک (کسرہ ک مجہول) + ٹَروں (و مجہول)]

کریکٹر کے معنی

١ - سیرت، کردار۔

"مولانا کے کریکٹر میں تین چیزیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔" (١٩٥١ء، خطبات محمود، ٦٤)

٢ - ناول یا ڈرامے کی شخصیت، افسانے کا کردار۔

"شپکسپئر کے کریکٹروں پر بیسیوں کتابیں لکھی گئی ہیں۔" (١٩٢٤ء، ناٹک ساگر، ١١٩)