کس مپرس کے معنی
کس مپرس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَس + مَپُرْس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کس| کے بعد فارسی لاحقہ نفی |م| کے ساتھ |پُرسِیدن| مصدر سے صیغہ امر |پُرس| بطور لاحقہ فاعلی ملا کر مرکب بنایا گیا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "دیوان حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
کس مپرس کے معنی
١ - ایسا شخص جس کا کوئی پرسانِ حال نہ ہو، بے قدر، ہیچ۔
جو تھے محفلِ دہر میں کَس مپُرس وہ ہیں زندہ پیر اور کرتے ہیں عرس (١٩٥٢ء، ضمیرِ خامہ، ١٤٢)