کسب معیشت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kasb-e-ma'eeshat meanings and details
کسب معیشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَس + بے + مَعی + شَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم |کسب| کو کسرہ اضافت کے ذریعے اسی باب سے مشتق اسم |معیشت| کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "ط ظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
کسب معیشت کے معنی
١ - کسبِ معاش، روزی کمانا، روزی کا حصول، معاش کی فراہمی، ذریعہ آمدنی۔
شوکت شاہی بھی ہے جس کی اداؤں پہ نثار گھر کے اندر واہ یہ کسبِ معیشت کا ہُنر (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٣١)