کسل مند کے معنی

کسل مند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَسْل + مَنْد }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم کیفیت |کسل| کے بعد فارسی لاحقہ صفت لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٩ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جی اچھا نہ ہونا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَسْل مَنْدوں[کَسْل + مَن + دوں (و مجہول)]

کسل مند کے معنی

١ - ناساز، بدمزہ، نادرست، بگاڑ، خرابی (طبیعت یا مزاج کے لیے مستعمل)

"لڑکی کی طبیعت ذرا کسل مند ہے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٣٠)

٢ - تھکا ماندہ۔

"وہ کچھ کسل مند تھے مگر اس کے ساتھ ہی دل میں وہ سرور بھی تھا جو کسی بہت کامیابی پر پیدا ہوتا ہے۔" (١٩٢٢ء، گوشہ عافیت، ٣٠٠:١)

٣ - بیمار، علیل۔

"اسی کی طبیعت کسل مند تھی اپنا ہاتھ ماتھے پر رکھا تو وہ گرم تھا۔" (١٩٨٧ء، گلی گلی کہانیاں، ٢٦)

Related Words of "کسل مند":