کشائش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Kushaish meanings and details

کشائش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُشا + اِش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ مصدر |کشودن| کا حاصل مصدر ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کشائش کے معنی

١ - کھولنا، کشادگی، وسعت، فراخی۔

"جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں کشائش کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے۔" (١٩٥٣ء، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر، ١٢١)

٢ - [ کنایۃ ] مہم سر کرنا، فتح، جیت۔

"وہ پہلوان دیو پیکر . سپر فولادی چہرے کی پناہ کیے ہم تن قلعہ کی کشایش میں مصروف ہے۔" (١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٨٥٨:٦)

٣ - خوشحالی، آسودگی، فارغ البانی۔

"پھر دوگنا کردے اللہ اس کو کئی گنا اور اللہ ہی تنگی کر دیتا ہے وہی کشائش کرتا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٤٥:١)

کشائش کے مترادف

وسعت

فراخی, وسعت, کُشاد, کشادگی, کشود

کشائش or Kushaish english Translation

openinglooseningsolvingbreaking (a fast); expansionenlargement; an openingaperture; clearnessserenitycheerfulnesshilaritygaiety

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!