کشادہ کے معنی
کشادہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُشا + دَہ }
تفصیلات
iفارسی مصدر |کشادن| سے صیغہ حالیہ تمام |کشادہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھیلا ہوا","کھلا ہوا"]
اسم
صفت ذاتی
کشادہ کے معنی
"وہ زبان جو ہزاروں برس کے کٹاؤ کے عمل سے گہری اور کشادہ ہو کر ایک بڑی زبان کے درجے پر جا پہنچی ہے۔" (١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ١٣)
"اذیتوں کے ہزاروں رنگ تھے اور ہزاروں شکنیں تمہارے کشادہ چہرے پر ابھر آئی تھیں۔" (١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٢٠٣)
"انگریزی ترجمہ ان ہندی تراجم سے کہیں زیادہ بہتر ہے مگر اس کی عبارت بھی زیادہ کشادہ نہیں۔" (١٩٥٥ء، مدرا راکھش، ٧)
گیا تو یہودیاں کے سر تھیں گماں زباں کر کشادہ کہے الاماں (١٦٧٢ء، کلیاتِ شاہی، ١٣٦)
کشادہ کے مترادف
چوڑا, عریض, بسیط, وسیع, فراخ
باز, بسیط, چوڑا, دا, شگفتہ, عریض, فراخ, لمبا, وا, وسیع, کُھلا
کشادہ کے جملے اور مرکبات
کشادہ روئی, کشادہ دلی, کشادہ دل, کشادہ پیشانی, کشادہ قلبی, کشادہ نظری, کشادہ ظرفی, کشادہ بافت
کشادہ english meaning
openeduncovereddiscloseddiscovereddetectedrevealedexpandedspread outdisplayeddrawn forth; takensubjectedsubdued; openspaciouswideamplecapaciousextensive; looselax; freefrankcheerfulgladhappy; sereneclear
شاعری
- جھولی میں ہم نے بھرلیے فاقے سمیٹ کر
دامن کسی کے آگے کشادہ نہیں کیا - امید اجل وصال جاناں
آغوش کشادہ جشم حیراں - لب کشادہ تھے برہسیت کی مناجات کے بعد
بارش آب تھی گویا یہ پس تعرہ رعد - صورت نہ دیکھی ویسی کشادہ جبیں کہیں
میں میر اس تلاش میں چین و چگل گیا - بابِ صد بلا اس کے واسطے کشادہ ہے
راہِ عشق میں یارو جو کوئی کہ در آیا
محاورات
- زبان کشادہ ہونا
- منہ کشادہ ہونا