کشادہ روئی کے معنی

کشادہ روئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُشا + دَہ + رُو + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشادہ | کے بعد فارسی اسم |رو| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "جامع الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کشادہ روئی کے معنی

١ - خوش مزاجی، خندہ روئی، ہنس مکھ ہونا، شگفتہ مزاجی۔

 اس اعتقاد میں پنہاں عجیب حکمت ہے کشادہ روئی سے ملنا بھی اک عبادت ہے (١٩٢٠ء، روحِ ادب، ١٢٢)