کشت کے معنی

کشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُشت }{ کِشْت }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |کُشتن| مصدر سے مشتق صیغہ ماضی مطلق ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٤١ء کو "دیوانِ شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔, iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اردو میں تنہا استعمال نہیں ہوتا","بویا ہوا","خوں ریزی","شطرنج میں شاہ کا حریف کے مہرے کی زد میں آجانا","مزروعہ قطعۂ زمین","کشتن کا بمعنی بونا","کھڑا کھیت"]

کُشْتَن کُشْت

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کِشْتوں[کِش + توں (واؤ مجہول)]

کشت کے معنی

١ - قتل، خونریزی، مار دھاڑ۔

 ہر صدائے آفریں پر خشمگیں ہوتے رہو خنجر بیداد سے تم کو روا ہے کشت داد (١٩٥٨ء، حیدر دہلوی، صبحِ الہام، ٨٥)

١ - کھیت، کھیتی، بویا ہوا کھیت، زراعت۔

 ہماری کشت پر نم تھی مگر دوچار قسطوں میں غٹاغٹ پی گئے ہم آپ ہی ساری نمی اپنی (١٩٨٧ء، ضمیریات، ٣٢)

٢ - [ شطرنج ] شطرنج کے شاہ کا ایسے خانہ میں ہونا کہ اگر اس جگہ دوسرا مہرہ ہوتا تو مارا جاتا، شہ، بادشاد پرزد۔

 ہر ایک سمت سے پڑتی ہے کشت و شہہ مجھ کو سلیم خانۂ شطرنج میں مکیں ہوں میں (١٩٨٣ء، سلیم احمد، اکائی، ١٥٤)

٣ - [ حیاتیات ] جراثیم پروردہ، وہ امتحانی نلی جس میں زندہ خلیوں کو غذائی محلول کی موجودگی میں اگایا جاتا ہے۔

"اس آلے کو خردبین کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاتا ہے تاکہ دونوں کی مدد سے ایک خلیے کو کشت سے علیحدہ کیا جاسکے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٤٤٠)

٤ - [ حیاتیات ] کیڑوں یا جانداروں کی بستی (جیسے: مونگے میں) (انگ: Colony)۔

نر اور مادہ (مثبت اور منفی) بذروں سے نمو پا کر کشت بناتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٨٨)

کشت کے مترادف

کاشت, کھیت, فلاحت

باڑی, بوجوت, بٹائی, خونریزی, زخم, زراعت, فلاحت, قتل, کاشت, کھرنڈ, کھیت, کھیتی

کشت کے جملے اور مرکبات

کشت و خون, کشت زعفران, کشت زار, کشت وار, کشتگار, کشت کار, کشت کاری

کشت english meaning

tillagecultivation; a sown field; division of a crop (as it lies in the field after being cut; (in chess) check (to the king).

شاعری

  • کہاں ہے برق کہ خرمن کو پھونک دے میرے
    کہ اب کی سال نہےں دی میں کشت کو آتش
  • یہ کشت زار یہ سبزہ یہ وادی گل پوش
    سکون دشت یہ صحرا کا منظر خاموش
  • خرمن صبر کو پھونکا کبھی کشت دل کو
    آپ کے شعلہ عارض نے تو گھر دیکھ لیا
  • انہار ہوں لبن کی اقطار یاسمن کی
    ہو رنگ و بوچمن کی گر کشت زار دیکھیں
  • ہوں میں وہ کشت بچے برق سے باراں میں اگر
    لشکر مور پئے غارت خرمن ٹوٹے
  • تخم خوب نیں کچ ہمن کشت میں
    عمل ایسے کیوں جائیں گے بہشت میں
  • ابرِ رحمت سے ہوتا مزرع اُمید دوچار
    اوّل اس کشت کو ہم اشک سے سیراب کریں
  • کروں ہوں کشت میں جس گل زمیں پہ تخیم امید
    تو چرخ نیلوفری کو بھی سبز کرنا شاق

محاورات

  • چہ ‌باک ‌از ‌موج ‌بحر ‌آنرا ‌کہ ‌باشد ‌نوح ‌کشتیباں
  • خانہ ملاح در چین است و کشتی در فرنگ
  • دو کشتی لڑیں گے تو ایک گرے گا
  • سو جان سے عاشق (کشتہ) ہونا
  • شاہا دو رخ بدہ ودلا رام رامدہ پیل و پیادہ پیش کن واسپ کشت مات
  • گر ‌بہ ‌کشتن ‌روز ‌اول
  • گربہ کشتن روز اول
  • ملاح درچین سست وکشتی درفرنگ
  • نفس کشتہ ہونا
  • نیک بخت آنکہ خورد وکشت بد بخت آنکہ مردوہشت

Related Words of "کشت":