کشش زمیں
{ کَشِشے + زَمِین }
تفصیلات
iفارسی زبان میں کشیدن مصدر سے حاصل مصدر کشش کو کسرۂ اضافت کے ذریعے فارسی ہی سے ماخوذ اسم زمین کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "مبادی العلوم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کشش زمیں کے معنی
١ - زمین کی کشش جو ہر ایک شے کو مرکز زمین کی طرف مائل کرتی ہے، زمین کی قوتِ کشش۔
"زمین کے کسی ایک مقام پر کششِ زمین کا اسراع تمام اجسام کے لیے برابر ہوتا ہے۔" (١٩٦٥ء، مادے کے خواص، ٣٨)