کشش اتصال کے معنی
کشش اتصال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَشِشے + اِت + تِصال }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کَشش| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان کا اسم |اتصال| ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "مبادی العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کشش اتصال کے معنی
١ - وہ قوت جو اجسام کے اجزائے قربہ کو باہم پیوست رکھے۔
"کشش ان تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے جو مادی کہلاتی ہیں . عام طور پر اس کی جو شکلیں نظر آتی ہیں ان میں سے ایک وہ ہے جو کششِ اتصال کہلاتی ہے۔" (١٩٢٨ء، سلیم، مضامین سلیم، ٣٤:٣)