کشش حرف کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kashish-e-harf meanings and details

کشش حرف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَشِشے + حَرْف }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشش| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان کا اسم |حرف| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٣ء کو صحیفۂ خوشنویساں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کشش حرف کے معنی

١ - [ خطاطی ] کسی حرف کو صحیح طور پر تحریر میں لانے کی خطّی صورت، کسی حرف کا وہ حصّہ جو کھینچ کر لکھا جائے، کسی حرف کی لکیر یعنی سیدھے خط کی شکل کا بنا ہوا حصّہ۔

"مد لفظ مختلف فیہہ ہے . جب کہ بمعنی کشش حرف استعمال ہو۔" (١٩٦٣ء، صحیفۂ خوشنویساں، ٢٣٤)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!