کشش ثقل کے معنی
کشش ثقل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَشِشے + ثِقْل }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشش| بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان کا اسم |ثقل| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "مبادی العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کشش ثقل کے معنی
١ - [ طبیعات ] وہ قوت جو اجسام کو بہ ہئیتِ مجموعی فاصلے سے ایک دوسرے کی طرف کھینچنے میں اثر کرتی ہے، اپنے مرکز کی جانب کچھاوٹ۔
"اس کا پاؤں ایک دفعہ بھی نہ پھسلا نہ اس پرکشش ثقل کا اثر ہوا۔" (١٩٨٥ء، دجلہ، ١٠)