کفر کے معنی

کفر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُفْر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "بندہ نواز، معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نہ ماننا","اعتقاد بد سے نہ پھرنا","بداعمالی کی سزا","بدی کا عوض","بُرے کام کا بدلہ","بے اعتقادی","بے دینی","خدا کو نہ ماننا","سچے دین سے انکار کرنا","ہٹ دھرمی"]

کفر کُفْر

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

کفر کے معنی

١ - [ فقہ ] اللہ کے وجود سے انکار، اللہ کو نہ ماننا، خدا کے وجود کا انکار، شرع اسلامی سے عمداً گریز، اسلام کی ضد، بے دینی، گمراہی۔

"آج سے چھ سو سال قبل یہ شہر ایک ہندو راجہ کی راجدھانی اور کفر و شرک کی آماجگاہ تھا۔" (١٩٧٩ء، سلہٹ میں اردو، ٢٦٢)

٢ - اللہ تعالٰی کی نعمت کی ناشکری، کفران نعمت

"ناشکری کو بھی کفر اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں محسن کے احسان کو چھپانا ہے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٦٣:١)

٣ - [ لفظا ] چھپانا، دبا لینا۔

"کفر کے لفظی معنی چھپانے کے ہیں۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٦٣:١)

٤ - شدید گناہ، بڑا جرم۔

 توڑنا دیر و حرم تک ہے نہ چنداں ہے گناہ اپنے مذہب میں ہے کچھ کفر تو آزردنِ دل (١٧٨٥ء، دیوانِ قائم، ٨٣)

٥ - ہٹ، ضد۔ (ماخوذ علمی اردو لغت)

"غالباً مرزا نے کفر مراد لیا ہے جو صوفیہ کرام کی اصطلاح کے موافق ایک بڑا مرتبہ فقر و درویشی میں سے شمار کیا جاتا ہے۔" (١٨٩٧ء، یادگار غالب، ٢٦٠)

٦ - [ تصوف ] کفر کی دو قسمیں ہیں مجازی اور حقیقی یہ ہے کہ سالک ذات حقانی کو عین صفات اور صفات کو عین ذاتِ حق کے کسی کو موجود نہ جانے یہ حقیقت میں توحید اور ایمان ہے اگرچہ عوام کو کفر معلوم ہوتا ہے۔

کفر کے مترادف

ضد, انکار, الحاد, ناشکری

الحاد, انکار, اڑ, بیدینی, ضد, ناسپاسی, ناشکری, کَفَرَ, ہٹ

کفر کے جملے اور مرکبات

کفر و الحاد, کفرستان

کفر english meaning

intidelitypagamism

شاعری

  • وقت تب تک تھا تو سجدہ مسجدوں میں کفر تھا
    فائدہ اب جب کہ قد محراب سا خم ہوگیا
  • گرچہ شانِ کفر ارفع ہے دبے اے راہباں
    ایک دو ہم سوں کو بھی زُنّار بندھوایا کرو
  • کچھ اور مانگنا میرے مشرب میں کفر ہے
    لا اپنا ہاتھ دے میرے دستِ سوال میں
  • یہ کس کفر نے لیں انگڑائیاں صحن گلستاں میں
    قیامت چھپتی پھرتی ہے گلوں کے چاک داماں میں
  • خد دین قایم ہے ہندو بھاراں بھکاو و تم
    سیاہی کفر کی بھانو اجالا جگمگاو و تم
  • توڑنا دیر و حرم تک بھی نہ چنداں ہے گناہ
    اپنے مزہب میں ہے کچھ کفر تو آزردن دل
  • حضرت نے دین و کفر کو آئینہ کردیا
    ظاہر سبھوں پہ غیب کا گنجینہ کردیا
  • کفر کچھ چاہئے اسلام کی رونق کے لئے
    حسن زنار ہے تسبیح سلیمانی کا
  • کہہ کے کلمہ کفر کا سولی چڑھے میری بلا
    تھا کمینہ دار بازی کام تھا منصور کاق
  • ترا دین جس دن تے پر گٹ ہوا
    سو اس دن تے سب کفر تلپٹ ہوا

محاورات

  • آئینہ دل سے زنگ کفر دور ہونا
  • بڑا کفر توڑنا
  • چو ‌کفر ‌از ‌کعبہ ‌بر ‌خیز ‌دکجا ‌ماند ‌مسلمانی
  • خدا خدا کرکے کفر توڑا
  • زنگ کفر آئینہ دل سے دور ہونا
  • نقل ‌کفر ‌کفر ‌نہ ‌باشد
  • نقل کفر کفر نہ باشد
  • کفر ‌ٹوٹا ‌خدا ‌خدا ‌کرکے
  • کفر بکنا
  • کفر توڑنا

Related Words of "کفر":