کلر کے معنی

کلر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَلَر }{ کَل + لَر }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "مدوجزر" میں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ریہ کی زمین جس میں شورتیت کے سبب گھانس تک نہیں ہوتی","ریہ کی زمین جس میں شوریت کے سبب گھانس تک نہیں ہوتی","زمین شورہ","غیر ممکن الزراعت","ناقابلِ زراعت","وہ زمین جس میں شور بہت ہو"]

Colour کَلَر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر ), صفت ذاتی ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : کَلَرْز[کَلَرْز]

کلر کے معنی

١ - رنگ

"فرمانے لگے تم کل ڈرائنگ بورڈ پوسٹر کلر لے کر آجاؤ تم سے معاملہ رہے گا۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اگست، ١٣٠)

٢ - رنگین فیتا یا وردی جو کسی خاص جماعت یا گروہ کے لوگ یا کھلاڑی بطور نشان کے اختیار کر لیتے ہیں۔

"آج سے چند سال پہلے تمہیں اپنے کالج کے کلر جیتنے کا کتنا خبط تھا۔" (١٩٨٧ء، مدو جزر، ١٥٥)

["١ - شور، ریہ، کھار۔ (فرہنگ آصفیہ)"]

["\"نمک کے پہاڑوں یا ساحلی علاقوں میں مٹی کے اندر شور زیادہ ہوتا ہے ایسی مٹی کو تھور، کلر یا دُسر کہتے ہیں۔\" (١٩٦٦ء، پاکستان کا معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٢٤)"]

["١ - [ کاشت کاری ] وہ زمین جس میں کھار زیادہ ہو اور کاشت کے قابل نہ ہو، اوسر، بنجر، زمین شور۔"]

کلر کے مترادف

رنگ, بنجر, شور

اوسر, بنجر, ریہ, شور, لُونی

کلر کے جملے اور مرکبات

کلر بلائنڈ

کلر english meaning

barren spot; saline soil; land which produces salpetre or reh; a kind of fuller|s earth

شاعری

  • کلر لگا دیوار کوں کہہ جمفراب کیا کیجئیے
    خطرہ پڑا آثار کوہ کہہ جمفر اب کیا کیجئے

محاورات

  • چاک کا گڑ کلری کے ہولے بھادوں کی دھوپ بادشاہ کو نہیں ملتی
  • کلر ‌کا ‌کھیت ‌جیسے ‌کپٹی ‌کا ‌ہیت

Related Words of "کلر":