کلنک کا ٹیکا

{ کَلَنْک (ن غنہ) + کا + ٹی + کا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کلنک| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ حرفِ اضافت |کا| اور پھر سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم |ٹیکا| لانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو"باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کَلَنْک کے ٹِیکے[کَلَنْک (ن غنہ) + کے + ٹی + کے]

کلنک کا ٹیکا کے معنی

١ - بدنامی یا رسوائی کا داغ، ذِلّت و رسوائی، رُوسیاہی۔

"وہ رہتی دنیا تک برطانیہ کی ہندوستانی حکمتِ عملی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ بنک کر چمکتا رہے گا۔" (١٩٨٥ء، مولٰنا ظفر علی خان بحیثیت صحافی، ١٨٣)