کلہ کے معنی

کلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَل + لَہ }{ کُل + لَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کُلاہ| کی معرفہ شکل ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی اور متداول ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپر کا حصہ","جوتے کے اوپر کا چمڑہ","شہر جو جزیرے میں آباد ہو","لوہے کا گرز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد ندائی : کَلّے[کَل + لے]
  • جمع : کَلّے[کَل + لے]
  • جمع غیر ندائی : کَلّوں[کَل + لوں (و مجہول)]
  • واحد ندائی : کُلّے[کُل + لے]
  • جمع : کُلّے[کُل + لے]
  • جمع غیر ندائی : کُلُّوں[کُل + لوں (و مجہول)]

کلہ کے معنی

١ - سر، کھوپڑی۔

 کَلّہ سے یہ کہتا تھا کہ افسوس افسوس وہ بانگِ جَرس کہاں کہاں نالۂ ناقوس (١٩٣٨ء، الخیام، ٣٤)

٢ - جانور کی سری جسے لوگ پکار کر کھاتے ہیں۔

"اب کی دفعہ جو میں شکار ماروں گا تو تجھ کو بھی یاد رکھوں گا اور کَلّہ نیرے لیے علیحدہ رکھ چھوڑوں گا۔" (١٩٠١ء، جنگل میں منگل)

٣ - جبڑا، گال، رخسار۔

"کلہ: جبڑا یا رخسار۔" (١٩٧٤ء، اردو املا، ٧٠)

٤ - گولہ۔

 دلیری میں دل کے برابر جگر بھرتے توپ میں کلّۂ سیم و زر (١٨٤٠ء، معارج الفضائل، ١١)

٥ - [ (مجازا) ] لیمپ اور لالٹین کا وہ پرزہ جس میں بتی لگاتے ہیں۔

"اگر لیمپ بری طرح جلتا ہے یا دھواں دیتا ہے تو اس کی عموماً کوئی نہ کوئی حسب ذیل وجہ ہوتی ہے . وہ آلہ جس میں سے تیل گزار کر اوپر آتا ہے اور کلہ بھرنے کے بعد اچھی طرح پونچھا نہیں جاتا۔" (١٩١٦ء، خانہ داری معیشت، ١٠٢)

١ - ٹوپی، پگڑی، مخروطی شکل کی وہ ٹوپی جس کے اوپر پگڑی پہنتے ہیں، تاجِ شاہی۔

 شعلۂ آتشیں سے اُلجھے ہیں کُلَّہ اطلس و قبائے حرِیر (١٩٥٨ء، نبضف دوراں، ١٦٨)

کلہ کے جملے اور مرکبات

کلہ دراز, کلہ داری

کلہ english meaning

(col. کلا kal|la)(col. کلا kal|la) Jawjaw

شاعری

  • چٹکی سے پھینکا کلہ اژدر کو پھاڑ کے
    انسان کیا کہ دیو کو چھوڑا پچھاڑ کے
  • لائے شہ ابرار جو یہ بات زباں پر
    دم بند ہوئے کلہ اڑدر کے بیاں پر
  • وہ ہے شیر خدا جو زخم کھائے اپنے کلہ پر
    سپر رحمت کی سینہ پر ہو اور تعویذ بلہ پر
  • گنجے سر پر نہیں زاہد کے کچھ اک موئے سفید
    یہ خدا نے انھیں بخشی کلہ میشی ہے
  • مگر میں نے نہ اس پر ہاتھ ڈالا
    کلہ تھا وہ اور ہی کچھ راگ مالا
  • کہو کہ گور غریباں میں رکھیں قائم کو
    کلہ اس کا جیتے جی اکثر وہی ٹھکانہ تھا
  • بھرا ہوں کچھ نکل جائے نہ منہ سے ضبط مطلب میں
    کلہ ہو جاتی ہے ریزش بیشتر جام لبا لب میں

محاورات

  • آپ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا
  • آپ اپنے پاؤں میں کلہاڑی مارنا
  • اپنا بیل کلہاڑی ناتھب
  • اپنا بیل کلہاڑی ناتھیں
  • اپنے پاؤں ‌پر آپ ‌کلہاڑی مارنا
  • اپنے پاؤں آپ کلہاڑا (یا کلہاڑی) مارنا
  • اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارنا
  • اپنے پانو (پر) آپ یا خود کلہاڑی مارنا
  • اپنے پیر (- پیروں) پر (- میں) کلہاڑی مارنا
  • اپنے ہاتھ سے اپنے پانو میں (پر) کلہاڑی مارنا

Related Words of "کلہ":