کڑے دن
{ کَڑے دِن }
تفصیلات
iپراکرت سے ماخوذ صفت |کَڑا| کی جمع |کڑے| کے بعد سنسکرت سے ماخوذ اسم |دن| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٢ء کو "ساون آیا ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : کَڑے دِنوں[کَڑے + دِنوں (و مجہول)]
کڑے دن کے معنی
١ - مصیبت کا زمانہ، سختی کے دن، آزمائش کے دن۔
زلیخا خواب ہے، زندہ حقیقت بھی کڑے دن زندگی کے جور اور سفاکیوں کے روز و شب یوں ساتھ گزرے ہیں (١٩٩٢ء، ساون آیا ہے، ٦٠)