کم سن کے معنی
کم سن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + سِن }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم |سن| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦١ء کو "فسانۂ عبرت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹی عمر کا","کم عمر"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
کم سن کے معنی
١ - عمر میں چھوٹا، چھوٹی عمر کا، کم عمر، نابالغ، بچہ۔
"زبیدہ کے سوالات کا میرے پاس کوئی جواب نہ تھا، حالانکہ وہ بیٹے کی طرح کمسن نہ تھی۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ١٠٤)
شاعری
- چلیے نظارہ بت کم سن کے واسطے
آنکھیں خدا نے دی ہیں اسی دن کے واسطے - بے نمک آدمی ہو تم یہ مزا کیا جانو
ابھی کم سن ہو بہت نام خدا کیا جانو - کم سن ہوکر چہیتی چوکس ہے چھند کے فن میں
اے چھند بھری ہے لاوک بے شک ترے نین میں - دل سے جاتے رہے ہوش و خرد و صبر و قرار
لاکھ جاں سے میں ہوا اس بت کم سن پہ نثار