کم فہمی کے معنی
کم فہمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + فَہ (فتحہ ف مجہول) + می }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد عربی سے ماخوذ اسم |فہم| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو"نگار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["مورکھ پن","ناقص العقلی","کم سمجھی","کم عقلی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَم فَہْمِیاں[کَم + فَہ (فتحہ ف مجہول) + مِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَم فِہْمِیوں[کَم +فَہ (فتحہ ف مجہول) + مِیوں (و مجہول)]
کم فہمی کے معنی
١ - ناسمجھی، بیوقوفی۔
"معمولی سوجھ بوجھ کا آدمی بھی اس قدر کم فہمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔" (١٩٩٠ء، نگار، کراچی، جولائی، ١٦)