کمائی کے معنی
کمائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَما + اِی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر |کمانا| کا حاصل مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں غواصی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["انجام دہي","اولاد جو محنت سے پرورش کی جاتی ہے","بجا آوری","حاصل کی ہوئی چیز","زيادہ آمدني","فائدہ اٹھانا","فائدہ ہونا","مفيد ہونا","نفع ہونا","وہ روپیہ یا مال جو محنت سے پیدا کیا جائے"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَمائِیاں[کَما + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَمائِیوں[کَما + اِیوں (واؤ مجہول)]
کمائی کے معنی
"والد کا اپنے بیٹے کی کمائی سے کھانا جائز ہے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٨٠:١)
"ریڈی کی بیٹی باپ کی پوری کمائی لے کر گھر سے وداع ہوتی ہے۔" (١٩٨٥ء، بارش سنگ، ٤٢)
خیمے کے گرد پھیلے ہوئے تھے سب اہلِ شام لٹتی تھی دن دھاڑے کمائی حسین کی (١٩٤٢ء، اعجاز نوح، ٩)
کمائی کے مترادف
آمدنی, روزگار
آمدنی, اُجرت, پیدا, تنخواہ, حاصل, صِلہ, عمل, فائدہ, محاصل, محنت, مزدوری, منافع, نفع, کارکردگي, کام, یافت
کمائی english meaning
earningacquiring; earningsgainprofits; workperformance(see under کمانا kama|na V.I. *)
شاعری
- دل کو لہو کروں تو کوئی نقش بن سکے
تو مُجھ کو کربِ ذات کی سچی کمائی دے - عُمر بھر کی تھی کمائی میری
جو ترے بام پہ آنے میں گئی - عمر بھر کی تھی کمائی میری
جو ترے بام پہ آنے میں، گئی - زبان کا چٹخارہ لے ڈوبا ہے میاں
ساری کمائی کبابوں پہ اُڑادی یاں
محاورات
- اتنے کی کمائی (بڑھیا) نہیں جتنے کا لہنگا پھٹ گیا
- اکیلا پوت کمائی کرے گھر کا کرے کہ کچہری کرے
- اکیلا پوت کمائی کرے یا کچہری کرے
- بنئے کی کمائی مکان یا بیاہ نے کھائی
- بڑی کمائی پر نون بکوا
- بھلی کمائی سادھ کی جولاگے ہر کے میت (ہیت)
- پیا کی کمائی موہے نہیں لینا۔ موپہ بازو بند نہیں اور سب گہنا
- حرام کی کمائی حرام میں گنوائی
- دلی کی کمائی (بارہ بنکی) بھنگ کے بھاڑے میں گنوائی
- دلی کی کمائی دلی ہی میں گنوائی