کو بہ کو کے معنی

کو بہ کو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُو + بَکُو (ہ غیر ملفوظ) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا ماخذ زبان میں اسم ظرف |کُو| کے بعد حرف جار |بَہ| اور پھر مرکبی راس |کُو| لانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

کو بہ کو کے معنی

١ - گلی گلی، جگہ جگہ، در بدر، جابجا۔

 ڈھونڈتے پھرے سکون دل جہواں میں کُو بَکُو اور اپنے ہی کیے کی خود سزا ہو جایئے (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٥٥)